Skip to product information
1 of 2

Zameen Ghalib – زمین غالب

Zameen Ghalib – زمین غالب

Regular price Rs.800
Regular price Sale price Rs.800
Sale Sold out
زمین غالب متنوع ہے، سنگلاخ ہے، پر پیج ہے اور پُر خار بھی؛ اس پر طبع آزمائی ہر کس و ناکس کے بس کی بات نہیں۔ لیکن یہ جعفر عباس صاحب کا کمال ہے کہ انہوں نے غالب کے مضامین کو ، اپنے انداز میں، کچھ ایسے نظم کیا ہے کہ سادگی و پرکاری ، خیال آفرینی ، جدت طرازی اور لب و لہجے کی تازگی کے علاوہ ، ایک منفردانداز کا جہانِ معنی بھی اپنے اشعار میں سمو دیا ہے؛ جنہیں کسی بھی زاویے سے “تک بندی” نہیں کہا جاسکتا۔
کثیر جہتی کہیے، ہرفن مولا کہیے یا پھر ذات میں انجمن، یہ تعریفات جناب جعفر عباس کی شخصیت پر پوری اترتی ہیں۔ وہ 31 دسمبر 2022 ء کو ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو گئے لیکن اپنے اشعار میں وہ آج بھی ہمارے لیے زندہ ہیں۔
گفتگو پبلی کیشنز سے جعفر عباس صاحب کا پہلا مجموعہ کلام ” دعوت سنگ“ شائع کیا گیا تھا جس کا انگریزی ترجمہ Feast of Stones کے عنوان سے شائع ہوا۔ ان کے انتقال کے بعد ان کا دوسرا مجموعہ کلام “تجاہل عارفانہ” بھی اسی ادارے کے زیر اہتمام شائع کیا گیا، جس کے بارے میں ہمارا خیال تھا کہ یہ جعفر عباس صاحب کا آخری مجموعہ کلام ہے۔ لیکن کیا کہیے کہ جعفر بھائی نے اپنے اشعار کے ذریعے “زندہ جاوید” کا مفہوم ہمیں ایک بار پھر سمجھا دیا۔
غالب کی زمین میں ان کی غزلیں(اور ایک عدد تضمین) یکجا کی گئیں توایک اورمجموعہ کلام مرتب ہو گیا، جو اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے۔
اگر چہ اس کتاب کی تدوین، ادارت اور تزئین میں مکمل احتیاط برتی گئی ہے لیکن لاشعوری خطا کا امکان ، بہر حال، نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ لہذا، اگر اس کتاب کا مطالعہ کرتے دوران آپ کی نظر کسی ظاہری یا معنوی غلطی پرپڑے تو ہمیں اس بارے میں ضرور مطلع فرمائیے گا تا کہ اس خوبصورت کلام کے اگلے ایڈیشن کو اور بھی خوب تر بنایا جاسکے۔




View full details