Skip to product information
1 of 2

Ummahat Ur Rasool(SAW) – (امهات الرسول (صل الله عليه وسلم

Ummahat Ur Rasool(SAW) – (امهات الرسول (صل الله عليه وسلم

Regular price Rs.1,200
Regular price Rs.2,000 Sale price Rs.1,200
Sale Sold out
Ummahat Ur Rasool(SAW) – (امهات الرسول (صل الله عليه وسلم
رسول اکرم ﷺ کی پرورش کرنے والی چار عظیم ماؤں کا جامع تذکرہ
( حضرت آمنہ علیہا السلام ،بی بی ام ایمن، بی بی ثویبہ، بی بی حلیمہ سعدیہ رضي الله عنهن)
حضرت رسالت مآب(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سیرت طیبہ کے کئی پہلو اور گوشے اپنی اہمیت کے باوجود پوری طرح تعارف نہیں ہو سکے، یقینا ہر پہلو پر لکھا ضرور گیا، بنیادی مصادر و مآخذ میں اس طرح کی تفصیلات یقیناً موجود ہیں، مگر وہ تمام چیزیں اس طرح یکجا نہیں ہیں کہ آج کی سہل پسند طبائع ان سے کما حقہ استفادہ کر سکیں۔ سیرت کے ایسے ہی گوشوں اور ابواب میں سے ایک اہم باب ان قابل صد احترام و تکریم خواتین کا ہے جنہوں نے بطور ماں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پرورش فرمائی۔
زیر نظر کتاب “امہات الرسول” میں اس بات کی کوشش کی گئی ہے کہ ذکر کردہ تمام شخصیات کا ایک جامع تعارف تحقیقی اور حوالہ جاتی انداز میں پیش کیا جائے، بے سروپا اور من گھڑت روایات سے اجتناب کرتے ہوئے محض مستند اور قابل اعتبار روایات اور واقعات کو کتاب میں جگہ دی جائے ، اور مواد کو اس طرح سے ترتیب دیا جائے کہ ہر ایک شخصیت کا تعارف ایک طبعی اور فطری انداز میں نکھر کر سامنے آسکے، اب یہ فیصلہ قارئین کرام فرما ئیں گے کہ ہم اپنے اس مقصد میں کس حد تک کامیاب ہوئے ہیں۔
اہل علم اور ماہرین سیرت طیبہ سے التماس ہے کہ اس کتاب کو پڑھ کر اپنی قیمتی آراء سے نوازیں، مثبت اور تعمیری تنقید فرمائیں تا کہ اس کتاب کے آئندہ ایڈیشن کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

View full details