Skip to product information
1 of 3

System Design Books Set (1&2)

System Design Books Set (1&2)

Regular price Rs.2,500
Regular price Rs.4,000 Sale price Rs.2,500
Sale Sold out
سسٹم انجینئرنگ کے موضوع پر اردوزبان میں پہلی کتاب آپ کے ہاتھوں میں ہے جو ان افراد بالخصوص ان نوجوانوں کیلئے لکھی گئی ہے جو سافٹ ویر انجینرنگ کمپیوٹر پروگرامنگ سیکھ ر ہے ہیں یا پھر ڈگری حاصل کرنے کے بعد اس شعبے میں کسی ملازمت کی تلاش میں ہیں۔ سافٹ ویئر انجینئر نگ صرف کمپیوٹرپروگرامنگ اور کوڈ نگ کا نام نہیں، بلکہ اس کیلئے “سسٹم ڈیزائنگ” کی قابلیت بھی خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ سسٹم ڈیزائننگ کی قابلیت رکھنے والا ایک سافٹ ویئر انجینئر امریکا میں تقریبا90 ہزار ڈالر سالانہ تقریبا ایک کروڑ 80 لاکھ پاکستانی روپے کمالیتا ہے۔ اینٹری لیول سسٹم ڈیزائنر کی تنخواہ بھی 62 ہزار ڈالرتقریبا سوا کروڑ پاکستانی روپے سالانہ سے شروع ہوتی ہے جبکہ سسٹم ڈیزائنگ کا ایک فری لانس ماہر بھی 43.2 ڈالر (9 ہزار پاکستانی روپے) فی گھنٹہ کے حساب سے معاوضہ لیتا ہے۔
البتہ، اگر آپ انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی (ICT) انڈسٹری میں اچھی ملازمت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی قابلیت بھی ثابت کرنا ہوگی ۔۔ اور یہ کتاب پڑھ کر آپ میں سسٹم ڈیزائننگ کی قابلیت پیدا ہوگی جو دنیا کے کسی بھی اچھے سافٹ ویئر ہاؤس میں ملازمت کی بنیادی شرط ہے۔ 2023 ء میں 167 لاکھ نئی ملازمتوں کے ساتھ آئی سی ٹی انڈسٹری میں کام کرنے والے افراد کی تعداد چھ کروڑ بیس لاکھ (62 ملین) تک جا پہنچے گی ۔ کوروناوبا اور عالمی مالیاتی بحران کے باوجود آئی سی ٹی انڈسٹری میں سالانہ 3.9 فیصد کی شرح سے ترقی ہورہی ہے۔
اس کتاب میں ان مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے جن کا سامنا سسٹم ڈیزائن انٹرویوز کے دوران امیدواروں کو ہو سکتا ہے۔ علاوہ ازیں انسٹا گرام، فیس بک میسنجر اور نیوز فیڈ، ٹوئٹر،یوٹیوب اور اوبر جیسی بڑی سروسز کی مثالوں سے بھی واضح کیا گیا ہے کہ سسٹم ڈیزائننگ میں کون کونسے پہلوؤں و مد نظر رکھنا ضروری ہے تا کہ کسی بھی سروس کیلئے ایک اچھا سسٹم ڈیزائن ہو سکے۔
امید ہے کہ یہ کتاب آپ کیلئے مفید و کارآمد ثابت ہوگی اور آئی سی ٹی انڈسٹری میں اچھی ملازمت کے ساتھ ساتھ باعزت روزگارکا حصول بھی آپ کیلئے آسان بناۓ گی۔
View full details