Scienci Sahafat – سائنسی صحافت
Scienci Sahafat – سائنسی صحافت
Regular price
Rs.1,500
Regular price
Rs.2,000
Sale price
Rs.1,500
Unit price
/
per
Scienci Sahafat – سائنسی صحافت
اردو زبان میں سائنسی صحافت کے موضوع پر پہلی کتاب آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ اس میں سائنسی قلمکاری اور سائنسی صحافت کے بنیادی پہلوؤں کو نہایت عام فہم انداز سے بیان کیا گیا ہے ۔ اگر آپ کی تعلیم صرف میٹرک یا انٹرمیڈیٹ تک ہے، تب بھی یہ کتاب پڑھ کر آپ سائنسی صحافت سیکھ سکتے ہیں اور عملا ایک اچھے سائنسی صحافی بھی بن سکتے ہیں۔
اس کتاب کے مطالعے سے آپ کو معلوم ہوگا کہ سائنسی صحافت کیا ہے اور یہ عمومی صحافت سے مختلف کیوں ہے۔ مختصر سائنسی تحریروں سے لے کر سائنسی خبروں ، خبری مضامین ، سائنس فیچرز، سائنس ڈوزئیر ، عوام کیلئے سائنس بک رائٹنگ، سائنس بلاگنگ، ریڈیو پروگرام، پوڈ کاسٹ، ویڈیو بلاگنگ، سائنس ڈاکیومنٹری کی منصوبہ بندی، اسکرپٹنگ ،اسٹوری بورڈنگ، سائنس فکشن رائٹنگ اور بچوں کیلئے سائنس نگاری تک ہراس نکتے کا احاطہ اس کتاب میں کیا گیا ہے جس سے واقف ہونا عملی سائنسی صحافت اور سائنسی قلمکاری کیلئے ضروری ہے۔
غیر نصابی انداز میں لکھی گئی یہ کتاب بالخصوص پاکستانی نوجوانوں کیلئے ہے تا کہ وہ بھی سائنسی صحافت میں اپنا ہنر خوب سے خوب تر بناسکیں؛ اور پاکستان میں صحافت پڑھانے والے اساتذہ بھی (اگر چاہیں تو سائنسی صحافتی نصاب کی تیاری میں اس سے استفادہ کر سکیں ۔ سائنسی و تکنیکی ترجمے سے واقفیت اور عملی مہارت کی غرض سے کتاب کے اختتام پر ایک خصوصی ضمیمہ بھی شامل کیا گیا ہے، جس سے اردوزبان میں سائنسی صحافت کرنے والوں کا کام اور بھی آسان ہوجاۓ گا۔
مدیر اعلی ماہنامہ گلوبل سائنس علیم احمد نے اپنے طویل سائنسی صحافتی تجربے کا نچوڑ اس کتاب میں پیش کیا ہے۔ یہ تجربہ انہوں نے مختلف اشاعتی اداروں سے بطور قلمکار، مدیر اور ناشر وابستہ رہتے ہوۓ 1987ء سے اب تک حاصل کیا ہے۔
ہمیں امید ہے کہ یہ کتاب پاکستان میں سائنسی صحافت کی با قاعدہ تدریس میں پہلا قدم ثابت ہوگی۔