Skip to product information
1 of 2

PySpark Set (I & II) – پائی اسپارک سیٹ (جلد اول و دوم)

PySpark Set (I & II) – پائی اسپارک سیٹ (جلد اول و دوم)

Regular price Rs.2,000
Regular price Rs.2,400 Sale price Rs.2,000
Sale Sold out
PySpark Set (I & II) – پائی اسپارک سیٹ (جلد اول و دوم)
مصنفین: ثناء رشید، ذیشان الحسن عثمانی
ثناء رشید کی مزید کتابوں کےلئے اس پر لنک پر کلک کریں۔


“اپاچی اسپارک” ٹیکنالوجی کے شعبے میں سب سے زیادہ سنی جانے والی اصطلاحات میں سے ایک ہے۔ ڈیٹا سائنس میں بڑے ڈیٹا (بگ ڈیٹا) کا تجزیہ یا مشین لرننگ ماڈلز بناتے ہوئے مشکل یہ پیش آتی ہے کہ کمپیوٹر میموری میں بڑی مقدار کا ڈیٹا سما نہیں سکتا، جس کی وجہ سے ماڈل تشکیل دیتے دوران میموری کی حد سے تجاوز کے انتباہ(وارننگ) کے ساتھ عمل ختم ہوجاتا ہے۔ یہ مسئلہ اپاچی اسپارک فریم ورک سے حل کیا گیا ہے۔ اس فریم ورک کو ہم چند پروگرامنگ لینگویجز کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں، بشرطیکہ اس کی لائبریری اس پروگرامنگ لینگویج میں مہیا کی گئی ہو۔
پائی اسپارک(PySpark) دراصل “پائتھن اوراسپارک” کا مشترکہ مخفف ہے۔ اور اس کتاب میں ہم نے پائتھن پروگرامنگ لینگویج پر توجہ دی ہے۔ پائی اسپارک کی یہ لائبریری بڑے پیمانے پر استعمال کی جا رہی ہے۔ عموماً اسے ڈیٹا کا تحقیقاتی تجزیہ کرنے، مشین رنگ کے مختلف ماڈلز کی پائپ لائنوں کی تعمیر، اور بڑے پیمانے پر پلیٹ فارمز کے ساتھ کام کرنے کے لیے ایک بہترین زبان قرار دیا جاتا ہے۔
آئی ٹی کی دنیا میں اس وقت تین ہزار سے زائد کمپنیاں سے استعمال کر رہی ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ چند مشہور کمپنیاں جیسے کہ فیس بک،یا ہو، ایڈوب، علی بابا، والمارٹ، ایڈیڈاس، اوریکل، ہارٹن ورکس، سسکو، ویزا، مائیکروسافٹ، ڈیٹا بریکس اور ایمزون ان میں سر فہرست ہیں۔
اس لائبریری پر مکمل عبور حاصل کرنے کے لیے یہ اردو زبان میں پہلی کتاب ہے جس میں بنیادی اصطلاحات، تصور اور موثر انداز سے کام کرنے کے طریقے پر توجہ دی گئی ہے۔
طباعتی تقاضے اور قارئین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کتاب کو دو جلدوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ اردو زبان میں کمپیوٹر سائنس کے عملی فروغ کیلئے “گفتگو پبلیکیشنز” کی یہ کاوش بھی آپ کو پسند آئے گی اور آپ اسے ہماری دیگر کتابوں کی طرح مفید پائیں گے۔
View full details