Probability, Statistics & Data Science – امکان،شماریات اور ڈیٹا سائنس

Regular price
Rs.1,200
Regular price
Rs.1,500
Sale price
Rs.1,200
Unit price
/
per
Probability, Statistics & Data Science – امکان،شماریات اور ڈیٹا سائنس
مصنفین: ثناء رشید، ڈاکٹر ذیشان الحسن عثمانی
عام طور پر امکان(احتمال)اور شماریات کا ذکر ہم ساتھ ساتھ کرتے ہیں لیکن درحقیقت ، طلبہ کیلئے شماریات اور امکان کے درمیان فرق نہ جاننا کوئی معمولی بات نہیں ۔ ذہن میں پہلاسوال یہ آتا ہے کہ ان دونوں شعبوں میں پہلے کس سے آغاز کیا جائے اور ان دونوں میں فرق کیا ہے؟ سچ پوچھئے تو یہ انڈے اور مرغی کا مسئلہ ہے کہ پہلے کون وجود میں آیا۔ آپ شماریات کے بغیر امکانات کے بارے میں نہیں جان سکتے اور امکانات کے فہم کے بغیر شماریات کو ۔ اس بات کی مزید وضاحت آپ کو اس کتاب میں ملے گی۔ طلبہ کی سہولت کیلئے اس کتاب میں احتمال اور شماریات ان کے درمیان فرق اور ان کے اطلاقات پر بات کی گئی ہے تا کہ آپ کو اس شعبے کی اہمیت کا اندازہ ہو سکے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ کو ایک نیا نقطہ نظر ملے گا کہ ڈیٹا سائنسدانوں کو امکان اور شماریات جاننے کی ضرورت کیوں ہے۔
ہم شماریات اور امکان کو ایک ہی سکے کے دورخوں کے طور پر دیکھتے ہیں ۔ یہ فطر تا با ہم منسلک لیکن ایک دوسرے سے مختلف بھی ہیں ۔ امکان کے تجزیۓ کا سفر ماڈل سے ڈیٹا تک جاتا ہے، جبکہ شماریات کا ڈیٹا سے ماڈل تک ۔ امکان، مستقبل میں پیش آنے والے واقعات کو جانچنے اور سمجھنے کے بارے میں ہے ( دستیاب معلومات کی بنیاد پر پیش گوئیاں کرنا)، جبکہ شماریات ماضی میں رونما ہوۓ واقعات کو جانچنے اور سمجھنے کے بارے میں ہے( واقعے کی بنیاد پر سچائی کو سمجھنا)۔
اس وقت ہماری روزمرہ زندگی میں ایسا کوئی بھی شعبہ نہیں جہاں اس کا استعمال نہ ہور ہا ہو، چاہے وہ طلب ہو یا مردم شماری، بینکاری ہو یا سپلائی چین یا پھر پرچون کا کاروبار ۔ فرض ہر شعبے کی برسی پر مختلف مسائل میں اس کا استعمال یقینی ہے۔
شماریات اور امکان ہی مشین لرننگ کی بنیاد ہیں، خواہ وہ مشین لرنگ ماڈل کیلئے ڈیٹا کونمونوں کی شکل میں تشکیل دینا ہو، ماڈل بنانا ہو یا پھر اس کی تشخیص کے طریقے ، غرض مشین لرننگ سے انہیں جدا نہیں کیا جا سکتا۔ شماریات ہی کی بنیاد پرمشین لرننگ کے جدید طریقے تشکیل دیئے گئے ہیں۔اگر شماریات کے شعبے میں آپ کی بنیاد مضبوط ہوگی تو آپ آئندہ بہ آسانی تمام تصورات کوسمجھ سکیں گے ۔
اسی سلسلے میں یہ ہماری چھوٹی سی کاوش ہے جسے مکمل کرنے میں خاصا وقت لگ گیا۔ امید ہے کہ ہماری یہ کوشش آپ کو پسند آئے گی اور ہمیں اس سلسلے کے مزید مضامین اگلی کتابوں میں پیش کرنے کا حوصلہ بھی ملے گا۔