Skip to product information
1 of 2

Pakistan se Bahir Kese Jain? (2) – پاکستان سے باہر کیسے جائیں؟ (دوسری جلد )

Pakistan se Bahir Kese Jain? (2) – پاکستان سے باہر کیسے جائیں؟ (دوسری جلد )

Regular price Rs.1,000
Regular price Rs.2,000 Sale price Rs.1,000
Sale Sold out

پاکستان سے باہر کیسے جائیں؟ (دوسری جلد )
پاکستانی نوجوانوں کی بڑی تعداد ملک سے باہر جانے کے لیے پرتول رہی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لالچی، خود غرض اور انسانیت دشمن ایجنٹ، سادہ لوح عوام کو اپنے چنگل میں پھنسانے کا ہرحربہ استعمال کررہے ہیں۔ ان میں جعلی دستاویزات سے لے کر زمینی اور سمندری راستوں یا ڈنکی کے ذریعے یورپ پہنچانے کے جان لیوا جھانسے تک شامل ہیں۔
حالانکہ سچ تو یہ ہے کہ پاکستانیوں کے لیے دیگر ممالک اور نئی دنیاؤں کے سینکڑوں قانونی راستے کھلے ہیں، جن سے وہ بے خبر ہیں۔ اسی لاعلمی کا خاتمہ کرنے کے لیے ہم نے “پاکستان سے باہر کیسے جائیں؟“ کے عنوان سے یہ کتابی سلسلہ شروع کیا ہے جس کی پہلی جلد میں امریکہ، جرمنی ، آئر لینڈ، جاپان اور ملائیشیا سمیت، 19 ممالک میں روزگار اور رہائش کا احوال بیان کیا گیا تھا۔ زیر نظرجلد میں مزید 21 ملکوں کا احاطہ کیا گیا ہے جن میں آسٹریلیا، ارجنٹینا، برونائی ، کینیڈا، چلی، کروشیا، برطانیہ، فجی، فن لینڈ، ہنگری، اٹلی لکسمبرگ، ہالینڈ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔
ہم نے بھر پور کوشش کی ہے کہ اشاعت کے آخری مرحلے تک ویزا پالیسیوں، اسکالرشپس اور دیگر اہم نکات کے بارے میں مستند اور تازہ ترین معلومات اس کتاب میں شامل کی جائیں۔ مثلاً آئی ٹی، ہنر مند کس طرح اٹلی میں پائی کیمپس سے اپنی صلاحیت بڑھانے کے ساتھ ساتھ مالی فوائد سمیٹ سکتے ہیں؟ فن لینڈ اور کینیڈا میں کھیتوں اور تفریحی مقامات پر کام کرنے اور رقم کمانے کے سیزنل ویزا موجود ہیں جبکہ لکسمبرگ میں ہزاروں خالی اسامیوں سے متعلق بھی بتایا گیا ہے۔
ہر ملک میں ملازمت کی مختلف ویزا کیٹگریز کا تفصیلی احوال بھی بیان کیا گیا ہے۔ پہلی جلد کی طرح اس جلد میں بھی ڈیجیٹل نو ماڈ ویزا، بیرون ملک شادی، سرمایہ کاری، ملازمت، بلیو کارڈ(برائے یورپ) اعلی تعلیم، اسکالرشپس، فلی فنڈ ڈ پروگرام اور ان سے وابستہ ویب سائٹس بھی درج کر دی گئی ہیں جو ہر قدم پر آپ کی رہنمائی کریں گی ۔ غرض اس کتاب کی موجودگی میں کسی ایجنٹ کی ضرورت باقی نہیں رہے گی، بشرطیکہ آپ توجہ سے اس کا مطالعہ کرلیں ۔
یہ کتابی سلسلہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کو نئے ممالک جانے کی درست اور قانونی را ہیں دکھاتا ہے۔ امید ہے کہ اسے پڑھ کر آپ بیرون ملک روزگار تعلیم اور رہائش کے لیے درست راستہ خود منتخب کر سکیں گے اور خود غرض انسانی اسمگلروں کے چنگل سے محفوظ رہیں گے۔




View full details