Pakistan se Bahir Kese Jain? (1) – پاکستان سے باہر کیسے جائیں؟ (پہلی جلد)
Pakistan se Bahir Kese Jain? (1) – پاکستان سے باہر کیسے جائیں؟ (پہلی جلد)
Regular price
Rs.1,200
Regular price
Rs.3,000
Sale price
Rs.1,200
Unit price
/
per
پاکستان سے باہر کیسے جائیں؟ (پہلی جلد)
بیرون ملک تعلیم،روزگار اورشہریت کا عملی انسائیکلو پیڈیا
ہر سال لاکھوں پاکستانی بہتر مستقبل کے لیے ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ مگر ان میں سے اکثر لوگ جعلی ایجنٹوں اور انسانی اسمگلروں کو کروڑوں روپے دے کر، بیرونِ ملک جانے کے نام پر، اپنے لیے ان دیکھی مصیبت بلکہ موت خرید رہے ہوتے ہیں؛ حالانکہ دنیا بھر کے ممالک میں جانے اور وہاں باعزت روزگار کمانے کے سینکڑوں قانونی راستے کھلے ہیں۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ ان قانونی راستوں اور جائز طریقوں کے بارے میں درست معلومات حاصل کر کے اپنی منصوبہ بندی کی جائے۔ اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ، گفتگو پہلی کیشنز نے “پاکستان سے باہر کیسے جائیں؟” کے عنوان سے ایک نیا کتابی سلسلہ شروع کیا ہے جو دراصل بیرونِ ملک تعلیم ، روزگار اور شہریت کا ایک عملی انسائیکلو پیڈیا ہے۔ اس میں مستند اور تازہ ترین دستیاب معلومات نہایت آسان زبان میں جمع کر دی گئی ہیں تا کہ آپ درست اور قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے بیرون ملک جاسکیں اور باعزت روزگار بھی حاصل کر سکیں۔
زیر نظر کتاب میں (جواس سلسلے کی پہلی کتاب ہے) امریکہ ، جرمنی، آئر لینڈ، جاپان، پرتگال اور ملائیشیا سمیت، 19 ممالک میں روزگار اور رہائش کا احوال بیان کیا گیا ہے۔ سیاسی پناہ یا زائد المیعاد رہائش کے بجائے، اُن لا تعداد راستوں سے آگاہ کیا گیا ہے جو آپ کو آپ کے خوابوں کی سرزمین تک باعزت طریقے سے پہنچا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اہم ممالک میں موجود مسلمانوں اور پاکستانیوں کی تعداد، کرنسی،جغرافیہ، مواقع ، یہاں تک کہ مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
اس کتابی سلسلے میں اسکالرشپ، فیلوشپ، بیرون ملک شادی، ڈیجیٹل نو ماڈ ویزا، لیگل پی آر، قانونی طور پر ملازمت اور دیگر لا تعداد طریقوں کو بھی انتہائی تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ معلومات ہر ممکن حد تک تازہ اور درست ترین ہوں تا کہ آپ اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے درست سمت کا انتخاب کر سکیں۔ اس کتابی سلسلے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ آپ نہ صرف جائز طریقوں سے بیرون ملک جاسکیں بلکہ اپنے اہل خانہ کو بھی وہاں لے جاسکیں تا کہ آپ کے ساتھ ساتھ پاکستان کی نیک نامی بھی نمایاں ہو سکے۔
ہمیں امید ہے کہ یہ کتابی سلسلہ آپ کے لیے ایک مفید و کار آمد رہنما ثابت ہوگی، جسے توجہ سے پڑھ کر آپ بیرون ملک روزگار اور رہائش کے لیے صحیح راستہ منتخب کرسکیں گے۔