Metaverse – میٹاورس
Metaverse – میٹاورس
Regular price
Rs.1,200
Regular price
Rs.1,500
Sale price
Rs.1,200
Unit price
/
per
Metaverse – میٹاورس
ٹیکنالوجی نے ہمیشہ ہمیں حیران کیا ہے۔ ہزاروں سال پہلے کے انسان نے شاید ہی سوچا ہوگا کہ ایٹمی توانائی، مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ، ورچوئل رئیلٹی اور آگمینٹڈ رئیلٹی جیسے رجحانات کبھی حقیقت بن جائیں گے۔ عمومی طور پر ٹیکنالوجی کی پیش گوئی بہت پہلے ہی کرلی جاتی ہے۔ لیکن وہ کب حقیقت کا روپ دھارے گی؟ اس پر وقت کی قید نہیں لگائی جاسکتی۔ ان ہی پیش گوئیوں کے تناظر میں آج ہم بلاک چین اور کرپٹو کرنسی جیسی ٹیکنالوجیز سے بھرپور فوائد حاصل کر رہے ہیں۔
ٹھیک اسی طرز پر دنیا بھر میں میٹاورس پر کام ہو رہا ہے اور بہت سی کمپنیاں اس پر تحقیق کرنے، اسے سمجھنے اور اس کی تراش خراش میں اپنا وقت اور سرمایہ لگا رہی ہیں؛ تاکہ آنے والے برسوں میں وہ اس سے فائدہ حاصل کرسکیں اور میٹاورس کے مختلف پہلوؤں سے اپنے کاروبار کو اس دنیا میں فروغ دے سکیں۔ ایک اندازے کے مطابق، 2030ء تک میٹاورس سے منسلک عالمی کاروبار کا مجموعی کا حجم 13,000 ارب ڈالر تک جا پہنچے گا۔
میٹاورس مرکب ہے ”میٹا“ اور ”ورس“ کا، جو کمپیوٹر کے توسط سے وجود میں آنے والی ایک منفرد کائنات کی نمائندگی کرتا ہے؛ جسے آپ ”مادی دنیا سے ماورا کائنات“ کہہ سکتے ہیں۔ یہ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کیلئے ایک انقلابی تبدیلی کا سبب بنے گا اور صارفین کو تھری ڈی ورچوئل اسپیس میں انٹریکشن (تعامل) کی وسیع پیمانے پر سہولت فراہم کرے گا۔
اس کتاب سے آپ کو معلوم ہوگا کہ میٹاورس کیا ہے، اس میں کیا کیا کام کئے جاتے ہیں اور کون کونسے کام کئے جاسکتے ہیں، کس طرح کی نت نئی نوکریوں کا آغاز ہونے والا ہے اور کن مہارتوں کو سیکھنے کی ضرورت پیش آئے گی۔
یہ کتاب ان تمام ہنرمندوں کیلئے ہے جن کی پیاس سیکھنے سے بڑھتی ہے اور جن کے سیکھنے کا عمل کبھی نہیں رکتا۔ امید ہے کہ یہ کتاب بھی آپ کے کیریئر میں فائدہ مند ضرور ثابت ہوگی اور میٹاورس کی دنیا میں اپنا مقام بنانے اور اس نئی ٹیکنالوجی کے ثمرات سمیٹنے میں آپ کی مددگار ہوگی۔