Skip to product information
1 of 2

Man Kahi – من کہی

Man Kahi – من کہی

Regular price Rs.500
Regular price Rs.800 Sale price Rs.500
Sale Sold out
من کہی
کیا کہیں، کیا نہ کہیں، سمجھ میں کچھ نہیں آتا۔ بات صرف اتنی سی ہے کہ دل کی کیفیت کے مطابق الفاظ اشعار کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ حالات اور واقعات دل پر کچھ ایسا اثر ڈالتے ہیں کہ لفظوں کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ اگر لفظ موزوں ترتیب میں آجائیں تو شعر کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ مختلف کیفیات میں جو قلب مضطر محسوس کرتا ہے وہ اشعار کی شکل میں ڈھل جاتا ہے۔
میرے خیالات کے اوراق کہیں دل کے نہاں خانوں میں پوشیدہ تھے لیکن ذیشان اور زبیر اتنے شریر بچے ہیں کہ میرا ناک میں دم کر دیا، میں بہت مجبور ہوگئی اور اپنا خزانہ ان کے حوالے کر دیا۔ اب دیکھئے یہ اُس کے ساتھ کیا کرتے ہیں۔ خدا ان کو سدا سلامت، ہمیشہ خوش و تندرست رکھے اور وہ ایسی ادبی شرارتیں کرتے رہیں۔ آمین
میں بہت زیادہ شکر گزار ہوں اپنے بگ برادر کی جنہوں نے مجھے لفظوں سے کھیلنا سکھایا، حالات کی اُلجھنوں کو لفظوں سے سلجھانا سکھایا اور اسی طرح ہم الفاظ سے چھیڑ چھاڑ کرتے کرتے تھوڑی بہت شاعری کربیٹھے۔ اب یہ جو کچھ بھی ہے آپ کے سامنے ہے، پسند نا پسند کا فیصلہ ہم آپ پر چھوڑتے ہیں۔ اگر آپ لوگوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی تو یہ کوشش جاری رہے گی ورنہ، ورنہ، ورنہ ۔۔۔
زیبا کیرانوی




View full details