کیا آپ ویب ڈیویلپمنٹ کی دنیا میں سفر کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں؟ تو ایچ ٹی ایم ایل کے ساتھ ویب ڈیویلپمنٹ کی طاقت کو غیر مقفل کیجئے! یہ کتاب ایچ ٹی ایم ایل سیکھنے کے لیے آپ کی معاون ثابت ہوگی۔
اس کتاب کے ذریعے آپ نہ صرف یہ سیکھیں گے کہ ویب پیجز کو کیسے اسٹرکچر کیا جاسکتا ہے، بلکہ یہ بھی سیکھ سکیں گے کہ انٹرا یکٹیو، صارف دوست اور جاذب نظر ویب سائٹس کیسے بنائی جاسکتی ہیں۔ چاہے آپ کوئی ذاتی پروجیکٹ بنا رہے ہوں یا ویب ڈیویلپمنٹ میں اپنے کیریئر کی طرف پہلا قدم اٹھا رہے ہوں، یہ کتاب آپ کو وہ بنیاد فراہم کرے گی جس کی آپ کو کامیابی کے لیے ضرورت ہوگی ۔ سادہ ویب پیجز کی تشکیل سے لے کر انٹرایکٹیو اور بصری طور پر خوبصورت ویب سائٹس بنانے تک، یہ کتاب ہر اس چیز کا احاطہ کرتی ہے جو آپ کے لیے ابتداء کرنے اور اعتماد کے ساتھ اپنے ویب پروجیکٹس بنانے کے لیے ضروری ہے۔
تو آئیے، ویب ڈیویلپمنٹ کی دنیا میں اپنے سفر کا آغاز کیجیے۔