Skip to product information
1 of 2

Feynman Kay 6 Shahkar Lecture – فائن مین کے 6 شاہکار لیکچر

Feynman Kay 6 Shahkar Lecture – فائن مین کے 6 شاہکار لیکچر

Regular price Rs.1,000
Regular price Sale price Rs.1,000
Sale Sold out

Feynman Kay 6 Shahkar Lecture – فائن مین کے 6 شاہکار لیکچر
مصنف: رچرڈ فائن مین
بیسویں صدی کے مشہور نوبل انعام یافتہ سائنسداں اور فزکس کے ایک غیر معمولی استاد، رچرڈ پی فائن مین کی سکس ایزی پیسرز ( Six Easy Pieces) کا اردوترجمہ آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔ اگر چہ ان لیکچروں کی نوعیت نصابی ہے لیکن یہ عام لوگوں کیلئے ہیں ؛ بالخصوص ان کیلئے جو فزکس کو صحیح معنوں میں سمجھنا چاہتے ہیں ۔ یہ ان لیکچروں سے انتخاب ہیں جو فائن مین نے کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( کیلٹیک ) میں فزکس پڑھاتے دوران دیئے تھے اور جو ”فائن میں لیکچرز آن فزکس“ کے عنوان سے تین جلدوں میں شائع ہوۓ تھے۔
فائن مین کی وفات کے بعد کیلٹیک میں ان کے دوستوں نے مذکورہ نصابی کتاب میں سے وہ منتخب کئے جو نسبتا آسان تھے اور جن کا اسکوپ بہت وسیع تھا … فزکس سے بھی کہیں آگے تک۔ یہ لیکچر اپنے پڑھنے والوں کو صرف فزکس کے بارے میں معلومات ہی فراہم نہیں کرتے بلکہ سائنسی طریقہ کار (سائنٹفک میتھڈ ) سے متعارف کرواتے ہوۓ یہ بھی بتاتے ہیں کہ تحقیق وجستجو کے اس سفر میں آج ہم کہاں تک پہنچ چکے ہیں؛ اور یہ کہ ہمارا علم اب تک کتنا ادھورا اور نامکمل ہے ۔(علم کے ادھورے پن کا احساس ہی سائنس کی حقیقی روح ہے۔)
پہلے لیکچر میں فائن مین ہمیں اینٹوں کی حرکت کے بارے میں بتاتے ہیں ؛ دوسرے لیکچر میں وہ بنیادی طبیعیات ( بیسک فزکس) کا ہلکا پھلکا تعارف پیش کرتے ہیں، تیسرا لیکچر اس بارے میں ہے کہ طبیعیات کا دیگر سائنسی علوم کے ساتھ کتنا گہرا تعلق ہے؛ چوتھا لیکچر بقائے توانائی سے متعلق ہے، پانچویں لیکچر میں وہ ثقل کا نظریہ بیان کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ کائنات کی سب سے کمزور قوت کس طرح پوری کائنات پر حکمران ہے؛ اور چھٹے لیکچرمیں وہ کوانٹم طرزعمل پر روشنی ڈالتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ کوانٹم دنیا، ہماری’عام دنیا‘ سے کتنی مختلف ہے۔
امید ہے کہ دور جدید کی اس “سائنس کلاسیک” کا اردوترجمہ آپ کو پسند آۓ گا اور آپ اسے مفید پائیں گے۔



View full details