Skip to product information
1 of 2

Dayar e Dil – دیار دل

Dayar e Dil – دیار دل

Regular price Rs.1,200
Regular price Rs.2,000 Sale price Rs.1,200
Sale Sold out
Dayar e Dil Poetry Book – دیار دل
انتخاب و تالیف: ذیشان الحسسن عثمانی
اردو شاعری سے محبت دراصل اپنے آپ سے محبت ہے، جو شخص شاعری اسلوب و رموز سخن سے ناواقف ہو وہ اپنی کھوج میں بھی کوئی زیادہ کامیاب نہیں ہو پاتا۔اختصار کے ساتھ اپنے مافی الضمیر کو بیان کرنے کی جو صلاحیت شاعری میں ہے وہ کسی اور میں کہاں۔ جب جب دنیا کی کوئی گتھی سلجھائے نہ سلجھی، کوئی نہ کوئی شعر ایسا سامنے آیا کہ گرہ کھلتی چلی گئی۔
کچھ اشعار، کچھ نظمیں اور غزلیں ایسی پڑھیں کہ دل باغ باغ ہوگیا اور زندگی کو سمجھنے، پرکھنے اور برتنے کا سلیقہ آتا چلا گیا۔ میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہ اشعار گاہے بگاہے شیئر کرتا رہتا ہوں۔ بہت سے قارئین نے فرمائش کی کہ ان کو یکجا کر دیا جائے، اسی خواہش کی تکمیل میں یہ کتاب آپ کے سامنے ہے۔
میں نے خود تو شاید ہی کوئی شعر کہا ہو، یہ سب میرا انتخاب ہیں، جہاں شاعر کا نام مل سکا وہاں لکھ دیا ہے ورنہ جگہ خالی چھوڑ دی ہے، اگر آپ کے علم میں ہو تو ضرور رہنمائی فرما دیں، ہم اگلے ایڈیشن میں درست کرلیں گے۔
امید ہے یہ انوکھی کاوش آپ کو ضرور پسند آئے گی اور یہ اشعار آپکی زندگی میں بھی کسی مثبت تبدیلی کا باعث بنیں گے۔




View full details