Skip to product information
1 of 2

Computer Programming Usool or Takneek(Part 2) – کمپیوٹر پروگرامنگ اصول و تکنیک (جلد دوم)

Computer Programming Usool or Takneek(Part 2) – کمپیوٹر پروگرامنگ اصول و تکنیک (جلد دوم)

Regular price Rs.1,200
Regular price Rs.2,000 Sale price Rs.1,200
Sale Sold out
Computer Programming Usool or Takneek(Part 2) – کمپیوٹر پروگرامنگ اصول و تکنیک (جلد دوم)
تحریر: علیم احمد
نظر ثانی، ترامیم و اضافہ جات: ذیشان الحسن عثمانی
کمپیوٹر سائنس سیکھنے کے خواہش مند طالب علموں، بلخصوص دینی مدارس کے طلباء کے لئے سافٹ ویئر انجینرنگ کی اہم ترین بنیادی اور عملی معلومات ۔۔۔ آسان زبان میں
اس کتاب کا مقصد کمپیوٹر پروگرامنگ کے بنیادی اصولوں سے آپ کو آگاہ کرنا ہے۔ بیسک، پاسکل کو بول، فورٹران سی/سی ++ یا کسی بھی پروگرامنگ لینگویج کو سمجھنے میں یہ کتاب آپ کی بہت مدد کرے گی۔ کوئی بھی طالب علم خواہ وہ انٹر میڈیٹ کی سطح پر کمپیوٹر سائنس کا مطالعہ کر رہا ہو، بیچلرز کر رہا ہو، ایم ایس سی میں ہو، ڈپلوما کر رہا ہو، سرٹیفکیٹ کورس میں ہو، گھر بیٹھے شوقیہ طور پر کمپیوٹر پروگرامنگ سیکھ رہا ہو حتٰی کہ کسی مدرسے کا طالب علم ہی کیوں نہ ہو جے کمپیوٹر سائنس سیکھنے کا شوق ہو، ان سب کیلئے پروگرامنگ کے اُن بنیادی اصولوں کا جاننا اور سمجھنا انتہائی ضروری ہے جو اس کتاب میں بتائے گئے ہیں۔ تمام کمپیوٹرلینگو یجزکے بنیادی قاعدے اور قوانین ایک ہی ہوتے ہیں لیکن وہ کمپیوٹر اسکرین پر ایک دوسرے سے الگ نظر آتی ہیں، یا اپنے اندر موجود پروگرامنگ کی طاقت اور صلاحیت کے سبب ایک دوسرے سے جدا جدا محسوس ہوتی ہیں۔
اس کتاب کا توجہ سے مطالعہ کرنے کے بعد آپ کسی بھی پروگرامنگ لینگو پیچ کو سیکھنے کیلئے ذاتی طور پر خود کو زیادہ
تیار اور بنیادی اصولوں سے مسلح محسوس کریں گے ، ان شاء اللہ۔ اس کتاب میں کمپیوٹر پروگرامنگ کے جن اصولوں اور تکنیکوں سے متعلق بتایا گیا ہے، وہ کمپیوٹر سائنس کی بنیادوں میں شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج کئی عشرے گزر جانے کے بعد بھی ان کی اہمیت اپنی جگہ قائم ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس کتاب کو آپ کمپیوٹر پروگرامنگ سیکھنے میں بہت آسان اور مفید پائیں گے۔ ضخامت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اس کتاب کو دو جلدوں میں تقسیم کر دیا ہے تا کہ طباعت ، جلد بندی ( بائنڈنگ ) ، مطالعے اور پائیداری
میں مسائل نہ ہوں۔ اپنی طرف سے ہم نے بھر پور محنت کی ہے اور مکمل احتیاط سے کام لیا ہے، لیکن قارئین کی رائے ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے، لہذا اگر اس کتاب کا مطالعہ کرتے دوران کوئی خامی یا غلطی آپ کی نظر سے گزرے تو ہمیں اس سے ضرور آگا و فرمائیے گا تا کہ اگلے ایڈیشن میں ان غلطیوں اور خامیوں کو دور کیا جائے۔



View full details