Skip to product information
1 of 2

Cloud Computing – کلاؤڈ کمپیوٹنگ

Cloud Computing – کلاؤڈ کمپیوٹنگ

Regular price Rs.1,200
Regular price Rs.2,000 Sale price Rs.1,200
Sale Sold out
Cloud Computing – کلاؤڈ کمپیوٹنگ
یہ کتاب آپ کو “ازور کلاؤڈ “(Azure Cloud) کے بنیادی تصورات سے متعارف کروائے گی۔ کلاؤڈ کمپیوٹنگ کو کاروباری نقطۂ نظر سے سمجھنے اور کلاؤڈ پریکٹیشنر بنے کیلئے جتنی بھی بنیادی معلومات درکار ہیں، وہ سب کی سب اس کتاب میں بالتفصیل سے بیان کر دی گئی ہیں۔ اس کتاب کے ذریعے آپ کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی تعریف اور ضروری خصوصیات، کلاؤڈ کمپیوٹنگ کیلئے بزنس کیس، اور کلاؤڈ کی بدولت فعال ہونے والی ٹیکنالوجی کے استعمال کے معاملات سمجھ سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، اس کتاب میں کلاؤڈانڈسٹری میں کلاؤڈ سکیوریٹی، مانیٹرنگ اور ملازمت کے مختلف کرداروں کی بنیادی باتوں پر بھی خاطر خواہ روشنی ڈالی گئی ہے۔
ازور کلاؤڈ سروس کے مختلف ماڈلز (جیسے کہ SaaS ، Paas laas) اور انسٹالیشن ماڈلز (پبلک، پرائیویٹ، ہائبرڈ) اور کلاؤڈ انفراسٹرکچر (VMS ، نیٹ ورکنگ، اسٹوریج ۔ فائل، بلاک، آبجیکٹ ، CDN) کے کلیدی اجزاء سے متعلق تفصیلات بھی اس کتاب میں بیان کی گئی ہیں؛ جبکہ ازور کلاؤڈ کی بہترین سروسز اور استعمال کے طریقے بھی تفصیل سے بتائے گئے ہیں جن میں ہائبر ڈملٹی کلاؤڈ ، مائیکرو سروسز، سرورلیس DevOps ، کنٹینرز، اسٹوریج، ڈیٹابیس، انٹرنیٹ آف تھنکس(IOT)سروسز، کلاؤڈ سکیوریٹی ، وی پی این، ڈیٹا سکیوریٹی ، مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا، ریسورس مینجمنٹ، ڈیٹا کا تجزیہ کرنا (ڈیٹا اینالیس)، اوراز ورایڈ وائز وغیرہ شامل ہیں۔
اگر آپ ایک ایگزیکیٹوا/مینیجر/طالب علم ہیں اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی اصطلاحات وتصورات سے واقف ہونا چاہتے ہیں، یا کوئی ایسے فرد ہیں جو کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی بنیادی باتیں جان کر اس شعبے میں کیریئر بنانا چاہتے ہیں(جیسے کہ کلاؤڈ پریکٹیشنر، کلاؤڈ انجینئر ، ڈیویلپر ، تجزیہ کار/اینالسٹ وغیرہ) تو اس کتاب کو آپ یقینا بہت مفید پائیں گے۔
View full details