Skip to product information
1 of 2

Advance System Design – ایڈوانس سسٹم ڈیزائن

Advance System Design – ایڈوانس سسٹم ڈیزائن

Regular price Rs.1,500
Regular price Rs.3,000 Sale price Rs.1,500
Sale Sold out
Advance System Design – ایڈوانس سسٹم ڈیزائن
سسٹم ڈیزائن کے بارے میں دوسری کتاب پیش خدمت ہے۔ اگر آپ اس کتاب سے پوری طرح مستفید ہونا چاہتے ہیں تو سسٹم ڈیزائن کے عنوان سے شائع ہونے والی پہلی کتاب ضرور پڑھ لیجئے گا۔ زیر نظر کتاب کو آپ پچھلی کتاب کا دوسرا قدم بھی کہ سکتے ہیں کیونکہ یہ سٹم ڈیزائن سے متعلق آپ کے علم کو مزید آگے بڑھائے گی۔ یہی وجہ ہے کہ اسے ایڈوانس سسٹم ڈیزائن کا عنوان دیا گیا ہے۔ اس میں آپ سسٹم ڈیزائن یوز کیسز (use cases) کے علاوہ سسٹم ڈیزائن پیٹرنز (patterns) کے بارے میں بھی پڑھیں گے۔
بیشتر سینئر سافٹ ویئر انجینئر ز کیلئے قابل توسیع (scalable) سسٹم ڈیزائن کرنا ایک بڑا مسئلہ رہتا ہے کیونکہ عمو ما ً انہیں کسی بڑے پروجیکٹ پر کام کرنے کا کچھ خاص تجربہ نہیں ہوتا، بالخصوص کسی ایسے پروجیکٹ کا تجر بہ کہ جسے بالکل بنیاد سے تیار کر نا ہو۔ وہ عموماً کسی بڑے سٹم کے چھوٹے حصے پر ہی کام کرتے ہیں جس کے باعث ان کے پاس بڑے سسٹمز ڈیزائن کرنے کیلئے مناسب علم نہیں ہوتا۔ اس کتاب کا مقصد بھی معلومات کی اس کمی کو پورا کرنا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ کتاب سسٹم ڈیزائن انٹرویوز اور پروفیشل کیرئیر دونوں میں بھی سافٹ ویئر انجینئرز کے کام آئے گی۔ اگر آپ مشہو ر ڈسٹری بیوٹڈ سسٹمز کے آر کیٹیکچرز (architectures) کو سمجھ لیتے ہیں تو کسی بھی دوسرے کو سمجھنا اور ضرورت پڑنے پر ویسای سٹم ڈیزائن کرنا آپ کیلئے بہت آسان ہو جائے گا چاہے اس کا تعلق کسی دوسرے شعبے ہی سے کیوں نہ ہو۔ ایڈو انس سسٹم ڈیزائن” آپ کو مختلف مشہور اور سافٹ ویئر انڈسٹری میں زیادہ استعمال ہونے والے ڈسٹری بیوٹڈ سسٹمر کے بارے میں ایک منفرد انداز سے روشناس کرواتی ہے۔ اس کتاب کو سافٹ ویئر انجینئرز اور کمپیوٹر سائنس کے طالب علموں کیلئے انتہائی آسان انداز میں لکھا گیا ہے، اور جہاں بھی ضرورت محسوس ہوئی، وہاں اردو کے ساتھ ساتھ اصل انگریزی اصطلاحات بھی لکھ دی گئی ہیں۔ توقع ہے کہ گفتگو پبلی کیشنز کی دیگر کتابوں کی طرح ایڈوانس سسٹم ڈیزائن بھی آپ کیلئے مفید اور سافٹ ویئر انجینئر نگ میں آپ کے کیرئیر کیلئے ایک اہم رہنما بھی ثابت ہوگی۔
View full details