by Dr Mufti Rasheed Ahmed
زندگی کیا ہے؟ تڑپ، جستجو، کشمکش آپ کے مشن کو نا کام بنانا دشمن کا سب سے بڑا مشن ہوتا ہے! وہ نرمی سے سمجھانے کی ادا کاری بھی کرتا ہے اور تحقیق سے توڑنے کی کوشش بھی۔ یہ کتاب آپ کو بتائے گی کہ مکہ مکرمہ میں اسلام کے خلاف کب، کون سی سازشیں کی گئیں؟ یہ کتاب آپ کو دشمن کے سوچنے کا زاد یہ بھی بتائے گی۔ اور رسول اللہ ﷺ کی حکمت عملی سے روشناس کرائے گی۔ یہ کتاب پڑھ کر آپ صرف جانیں گے نہیں۔ جاگ جائیں گے۔ یہ کتاب آپ کو خوف میں مبتلا نہیں کرے گی۔ لیکن بے پرواہ بھی نہیں رہنے دے گی۔ یه کتاب مایوسی نہیں، بصیرت ۔ خوف نہیں ، حوصلہ ۔ انتقام نہیں ، اقدام سکھائے گی! اگر آپ چاہتے ہیں کہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں تو ضرور اس کتاب کا مطالعہ کیجیے! یہ کتاب آپ کو سیرت کے ان رہنما اصولوں سے روشناس کرائے گی۔ جن پر عمل کر کے آج بھی دین و دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔ ۔۔۔کشمکش جاری ہے، ۔۔۔ اپنی جگہ طے کیجئیے! ۔۔۔۔ چراغ مصطفوی کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنا اور اس چراغ کو روشن رکھنا، کسی اور کی نہیں، میری اور آپ کی ذمہ داری ہے ۔ تو چلیے! بڑھتے ہیں اور پڑھتے ہیں۔۔۔۔