آر چھبیس سال پرانی پروگرامنگ لینگویج ہے جو کے شماریات کے مضمون میں دل کی حیثیت رکھتی ہے. یہ ایک اوپن سورس لینگویج ہے جو کسی بھی آپریٹنگ سسٹم پرقابل استعمال ہے، کرین پروجیکٹ پر ١٠،٠٠٠ سے زائد پیکجز آر کو باقی تمام لینگویج سے ممتاز بناتے ہیں . اس وقت دنیا میں آر کےبیس لاکھ پروگرامرز موجود ہیں . ایک آر پروگرامر ٧٧،٠٠٠ ڈالر مہینہ کماتا ہے.
گوگل ، یاہو ، فیس بک، بینک آف امریکا، گولڈ مین سکس اور فورچن ٥٠٠ میں سے شاید ہی کوئی کمپنی ہو جو آر کو استعمال نہ کرتی ہو. پاکستان میں آر لینگویج کو سکھانےکے لئے مس ثنا رشید نے انتہائی محنت سے آر کے ابتدائی تعارف اور پروگرامنگ صلاحیتوں پر یہ کتاب لکھی ہے جو آپ صرف ٤٠٠ روپے میں گھر بیٹھے
منگوا سکتے ہیں. ثنا رشید کا شمار پاکستان کے چوٹی کے ڈیٹا سائنٹسٹ میں ہوتا ہے اور یہ آج کل بلاک چین میں پی ایچ ڈی کے ساتھ ساتھ یورپ میں Accenture کمپنی کے لئے چیف ڈیٹا سائنٹسٹ کی خدمات انجام دے رہی ہیں.
اس کتاب میں آپ آر کا تعارف ، اسکی ضرورت ، آر سٹوڈیو ، بنیادی اصطلاحات ، آر ڈیٹا بیس ، آپریٹرز ، کنٹرول اسٹرکچر ، فنکشنز ، اپلائی ، گرافکس ، اور ڈیٹا ایکسپلوریشن کو تفصیل سے پڑھیں گے.
پائتھن کے بعد آر ڈیٹا سائنس میں استعمال ہونے والی سب سے مشھور لینگویج ہے جسکی ضرورت یونیورسٹی ، ریسرچ اور انڈسٹری ہر جگہ رہتی ہے، جاب سائٹس کے مطابق آج بھی دنیا میں ١٤٠،٠٠٠ سے ٢٣٢،٠٠٠ تک جابز خالی ہیں جہاں آر جاننے والے کی ضرورت ہے. اسکے سیکھنے سے آپ نہ صرف ایک اچھے ڈیٹا سائنٹسٹ بن سکتے ہیں بلکہ ایک اچھے ماہر شماریات بھی بن پائینگے.
یہ کتاب آپ اس لنک سے آرڈر کر سکتے ہیں